ایسے جانور کا جنم پہلی مرتبہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2016 | 06:55 صبح

بیجنگ (شفق ڈیسک) قدرت کی تخلیقات بہت دلکش و نرالی ہیں۔ جو پھول پتوں سے لے کر رنگ رنگ کے چرند پرند تک پھیلی ہوئی ہیں۔ مگر بعض اوقات کوئی ایسی شے بھی دیکھنے کو مل جاتی ہے کہ دیکھ کر ہی انسان لرز اٹھتا ہے۔ ایک ایسی ہی مخلوق چین کے صوبے گوئی زو میں دیکھنے کو ملی ہے، جس کے خوفناک حلیے نے ایک دنیا کو حیرت میں مبتلا کررکھا ہے۔  ویب سائٹINDY100 کی رپورٹ کیمطابق یہ ایک خنزیر کا نومولود بچہ ہے، جو زی جن شہر کے ایک کسان کے باڑے میں پیدا ہوا۔ اس کے ساتھ دیگر سات بچوں نے بھی جنم لیا لیکن وہ ساتوں نار

مل ہیں البتہ اس کی شکل ایسی عجیب و غریب ہے کہ دیکھنے والوں کیلئے یہ کہنا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے اور کونسا جانور ہے۔ حقیقت میں تو یہ خنزیر کا بچہ ہے لیکن لمبی تھوتھنی کی بجائے اسکا چہرہ قدرے گول ہے، ناک چپٹی ہے اور آنکھیں باہر کو نکلی ہوئی ہے اور کان بھی لمبوترے کی بجائے قدرے گول ہیں۔ اس کے چہرے کے خدوخال دیکھیں تو یہ بندر کا بچہ معلوم ہوتا ہے لیکن دوسری جانب اس کا دھڑ بتاتا ہے کہ یہ خنزیر کی اولاد ہی ہے۔ عجیب الخلقت مخلوق کو دیکھنے کیلئے لوگوں کا تانتا بندھ گیا دور و نزدیک سے ہزاروں لوگ اسے دیکھنے آ رہے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر اس مخلوق کی خبر نے ہلچل مچارکھی ہے۔ اکثر لوگ اسے کسی جینیاتی خرابی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں لیکن بعض اسے عبرت کی مثال بھی قرار دے رہے ہیں۔