چینی فوج کا سعودی نغموں پر دمادم مست قلندر

2016 ,اکتوبر 24



رہاض (شفق ڈیسک) معروف ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو کلپ کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جس میں سعودی عرب اور چین کی سپیشل فورسز کے اہل کاروں کو مشترکہ طور پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق ویڈیو میں دکھایا جانیوالا منظر چین کے شہر شِنگ ڈو میں مشترکہ فوجی مشق کے اختتامی موقع کا ہے۔ اس میں چینی اہل کار اپنے سعودی ساتھیوں کیساتھ مل کر عربی نغمے ’’لبیک یا سلمان‘‘ پر سعودی عرب کے مقامی انداز میں رقص کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں سعودی اور چینی سپیشل فورسز یونٹوں کے بعض اہلکار سٹیج پر صف بناء کر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس 15 روزہ مشترکہ مشق کا آغاز 9 محرم کو ہوا تھا اور گزشتہ روز ہفتے کے دن یہ اختتام پذیر ہو گئی۔ مشق کا مقصد سعودی اور چینی افواج کے درمیان عسکری تجربے کا تبادلہ تھا۔

متعلقہ خبریں