شیاومی بھارت میں مزید سرمایہ کاری کرے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 23, 2016 | 20:47 شام

بیجنگ (شفق ڈیسک) چین کی شیاومی کمپنی کا سمارٹ فون بھارت کی ای کامرس کا سب سے بڑا سمارٹ فون برانڈ بن گیا، گزشتہ 18 دنوں میں 10 لاکھ سے زائد شیاومی موبائل فروخت ہوئے، شیاومی بھارت میں مزید سرمایہ کاری کریگا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کیمطابق چین کی شیاومی موبائل فون کمپنی کے ڈائریکٹر لے جون نے بھارتی مارکیٹ کی تازہ ترین پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے گزشتہ 18 دنوں میں بھارتی مارکیٹ میں شیاومی موبائل 10 لاکھ کی تعداد میں فروخت ہوئے جسکے بعد چین کے علاوہ بھارت بھی شیاومی موبائل کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا انہوں نے کہا شیاومی بھارت میں مزید سرمایہ کاری کریگا دوسری طرف انٹر نیٹ ڈیٹا سروس آئی ڈی سی کیمطابق رواں سال جولائی اور اگست کے مہینے میں شیاومی بھارت کی ای کامرس انڈسٹری کا سب سے بڑہ برانڈ بنا اور ستمبر میں بھارت کے تیس بڑئے شہروں میں شیاومی کو بھارت کے تیسرے بڑے سماعٹ فون کی حثیت حاصل رہی جو مارکیٹ کا 8.4 فیصد ہے۔