دیوار چین کے نیچے دنیا کا سب سے بڑا اور گہرا پل بنانے کی تیاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 21:18 شام

چینی حکومت کا ارادہ ہے کہ عظیم دیوار چین کے نیچے دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے گہرا ریلوے سٹیشن بنایا جائے یہ منصوبہ پجنگ کوژانگجیا کوو سے ملانے والی 174 کلومیٹر ہائی سپیڈ ریلوے لائن کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ 2022ءکے سرما اولمپکس کے موقع پر مکمل کر لیا جائے گا۔ اس ریلوے سٹیشن کے مکمل ہونے کے بعد اولمپکس کیلئے ژانگجیا کوو جانے والے لوگ باڈالنگ کے مقام پر رک سکیں گے۔ پجنگ سے 80 کلومیٹر دور یہ مقام دیوار چین پر سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے۔ یہ زیر زمین ریلوے سٹیشن 4 منزلوں پر مشتمل ہو گامسافر برقی سیڑھیوں سے
اوپر زمین پر آسانی سے پہنچ سکے گے باڈالنگ کا یہ ریلوے سٹیشن سطح زمین سے 102 میٹر نیچے ہو گا اس کا تعمیراتی حصہ 36000 مربع میٹر ہو گا اس وجہ سے یہ سٹیشن دنیا کا گہرا ترین اور سب سے بڑا ریلوے سٹیشن ہو گا جو 2019ءمیں مکمل ہوگا۔ چین اس وقت ایس ہائی سپیڈ ریل بنانے پر بھی کام کر رہا ہے جو 500 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔