چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھرتی ہوئی کشیدگی سے مکمل طور پر باخبر ہے اور اس کے ساتھ چین کو کشمیر میں جاری صورتحال پر بھی گہری تشویش ہے۔ پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کریں، تعلقات کو بہتر بنائیں اور تعاون بحال کریں۔ خطے میں امن کے استحکام کیلئے دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے اپنے باہمی روابط بڑھائیں اور تنازعہ کشمیر پر کشیدگی نہ بڑھائی جائیں اور اسے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔