چینی کمپنی نے لچکدار موبائل فون بنانے کا اعلان کر دیا

2016 ,اکتوبر 20



بیجنگ (شفق ڈیسک) چین میں تیار کیا جانے والا جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ موبائل فون ٹچ سکرین کی سہولت سے مزین ہوگا۔ لچکدار موبائل فونز کی تیاری کیلئے چینی کمپنی شیااومی بھی میدان میں کود پڑی۔ معلوم ہوا ہے کہ معروف چینی موبائل کمپنی شیااومی نے بھی لچکدار موبائل کی تیار ی پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی ماہرین ٹچ سکرین کا حامل لچکدار موبائل تیار کرنے میں مصروف ہیں۔اس سے قبل ٹیکنالوجی کی دو معروف کمپنیوں ایل جی اور سام سنگ نے لچکدار موبائل فونز کی تیاری کا اعلان کر رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس فون کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ پروٹو ٹائپ فون انتہائی پتلی اور لچکدار سکرین پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں