چین جانے والوں کیلئے ایک بڑی کمنپی نے بڑا اعلان کر دیا

2016 ,اکتوبر 20



لاہور (شفق ڈیسک)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی(ٹیوٹا) ایک سال کے دوران 15ہزار نوجوانوں کو چینی زبان کورس سکھائے گی، لوگوں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چینی زبان کورس کو صوبہ کے دیگر شہروں میں آئندہ ماہ شروع کیا جا رہا ہے جن میں گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، ٹیکسلا، سرگودھا، لیہ، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان اورڈی جی خان شامل ہیں جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، راوالپنڈی میں پہلے سے ہی کلاسز کامیابی سے جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چےئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے چینی زبان کورس کی کلاسز کے حوالے سے جائزہ کار اجلاس میں کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، حامد غنی انجم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو چینی زبان میں مہارت رکھنے والے پاکستانی نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔ ٹیوٹا نے اس مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے چینی زبان کی کلاسز کا دائرہ کار 18 شہروں تک پھیلا رہی ہے۔ ان شہروں میں کامیاب آغاز کے بعد اگلے مرحلے میں صوبہ بھر کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائیگا کیونکہ دیگرشہروں میں بھی چینی زبان کورس کے آغاز کیلئے ٹیوٹا سیکرٹریٹ سے نوجوان رابطہ کر رہے ہیں۔ چینی زبان میں مہارت پاکستان میں چینی کمپنیوں اور چین میں نوکریوں کے مواقع حاصل کرنے والے ان نوجوانوں کیلئے مدد گار ثابت ہو گی۔ چیئرپرسن ٹیوٹا نے کہا کہ چینی زبان پر عبور حاصل کرنے پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس کورس میں داخلے کیلئے اہلیت میٹرک ہے۔ لینگوئج کورسزکو شروع کرنے کا مقصد چینی مارکیٹ میں پاکستان کی تربیت یافتہ ہنر مند افرادی قوت کو قابل اور زیادہ مقبول بنانا ہے۔ چین کا پاکستان کیساتھ معاشی اور اقتصادی تعاون عوام کیلئے خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کریگا۔

متعلقہ خبریں