چائنا چھا گیا، حیرت انگیز خوبیوں والا سمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 26, 2016 | 16:44 شام

ٹوکیو (ویب ڈیسک) ایک چینی کمپنی شیاومی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون مکس متعارف کروادیا، فون کی سنیپ ڈراگون 821 چپ 2.35 گیگا ہرٹز اور بیٹری 4400 ام اے ایچ ہے ،موبائل 18 قیراط سونے کے سجے ورژن میں بھی فروخت کیا جائے گا۔بدھ کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی معروف شیاومی موبائل کمپنی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون مکس متعارف کروا دیا ہے جس کی پہلی جھلک نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ کمپنی نے بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران فرنچ ڈیزائنر فلپی اسٹارک کے ہاتھوں اس کانسیپٹ فون کو متعارف
شیاومی مکس ککی اسکرین کو منفرد رکھنے کے لیے کمپنی نے ہر پہلو پر اچھے طریقے سے کام کیا ہے۔ اس کے اسپیکرہول، سینسراور فرنٹ فیسنگ کیمرہ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔کمپنی نے 30سال اسہیکر کے متبادل کی تلاش میں لگا کر پائیز الیکٹرک اسپیکر کو اس فون کا حصہ بنایا ہے ۔ اس کے قابل زکر فیچر میں اس کا سنیپ ڈراگون 821 ،چپ 2.35گیگا ہرٹز اور بیٹری 4400ام اے ایچ ہے 4 جی بی ریم64جی بی اسٹوریج والا ماڈل 517ڈالر میں یعنی 54ہزار روپے سے زائد جبکہ 6جی بی ریم اور128جی بی اسٹوریج والا فون 590ڈالر کا ہو گا ۔فون 4نومبر سے مارکیٹ سے مل سکتا ہے۔(ش س۔ن)