چین میں ایسا عجیب الخلقت بچہ پیدا ہوگیا کہ دیکھ کر ہی آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 29, 2016 | 17:30 شام

بیجنگ:چین میں ایک عجیب و غریب قسم کا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے ہاتھوں اور پیروں میں انگوٹھوں سمیت کل 31 انگلیاں ہیں جنہیں آپریشن کے ذریعے کم کیا جائے گا ۔ ہسپتال انتظامیہ نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کے آپریشن کے اخراجات معاف کردیئے ہیں۔ اس ضمن میں شیرخوار بچے کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بچے کے ہاتھ اور پیروں پر غیرمعمولی طور پر انگلیاں اور انگوٹھے زیادہ ہیں۔ ویڈیو میں بچے کے 31 انگلیاں اور انگوٹھے نمایاں ہیں۔بچے کے والدین نے بتایا کہ وہ اس کی سرجری پر اٹھنے والے اخراجات سے پریشان تھے ا
ور کسی ہسپتال سے رابطہ نہ کرنے کی وجہ بھی یہی تھی لیکن ہسپتال انتظامیہ نے نہ صرف بچے کی ساری فیس معاف کردی ہے بلکہ 16 سال تک اس کے چیک اپ اور نگہداشت کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔