چاکلیٹ کے شوقین افراد کیلئے میلہ سج گیا

2017 ,جولائی 17



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): سلوینیا کے قصبے  ریدووالڈقہ میں چاکلیٹ کھانے کے شوقین افراد کے لئے دلچسپ میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس دلچسپ فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔

چاکلیٹ سے سجے اس میلے میں نا صرف بڑے بلکہ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کیا اور چاکلیٹ سے بنی کئی اشیاء کو نا صرف کھاکر لطف اٹھایا بلکہ چاکلیٹس سے بنے مجسموں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی لیں۔

ہر سال منعقد کئے جانے والے اس فیسٹیول میں جہاں چاکلیٹس سے تیار کی گئیں کئی اشیاء خواتین کی توجہ کامرکز بنی رہیں ۔میلے کے دوران مختلف کیکس،ڈیزرٹ،ٖٹافیاں اور چاکلیٹ سے تیار کئے گئے کئی مجسموں نے بھی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

متعلقہ خبریں