ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے ایسا اختیار مانگ لیا کہ چوہدری نثار بھی سوچ میں پڑ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 05, 2017 | 11:00 صبح

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے انسانی اعضا کے اسمگلرز کے خلاف تحقیقات کے لئے وزارت داخلہ سے اختیارات مانگ لئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کی کاپی نجی نیوز چینل کو موصول ہوگئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی اعضا اور ٹشوز کی ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ 2010 کو ایف آئی اے ایکٹ میں شامل کیا جائے۔ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسانی اعضا کی بیرون ملک اسمگلنگ سے متاثرہ پاکستانی ساکھ کی بحالی کے لئے اختیارات ضروری ہیں۔ایف آئی اے نے وزارتِ داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اختیارات کی فراہمی پرمبنی ڈرافٹ نوٹیفکیشن کی مجاز اتھارٹی سے منظوری جلد حاصل کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اےنے تحقیقات کے لئے اختیارات کا مطالبہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کی درخواست پر کیا۔تاحال وزارت داخلہ کی جانب سے اس خط کا کو ئی جواب نہیں دیا گیا