لاہور سے ناقابل یقین خبر آگئی، سول جج صاحب عام شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے، پھر کیا ہوا؟ آپ بھی جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 25, 2017 | 08:18 صبح

لاہور( ویب ڈیسک) موٹر سائیکل پر رات کو گھومنے والے سول جج جوس کارنر پر غلطی سے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ گئے اور دوسرے گاہک کی موٹر سائیکل لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل سول جج (ک ع) موٹر سائیکل پر رات ایک بجے کے قریب مال روڈ پر واقع جوس کارنر آئے اور جوس پی کر واپس جاتے وقت غلطی سے ایک جیسے نمبر والی دوسری موٹر سائیکل لے گئے جو کہ عابد نامی شخص کی ملکیت تھی۔ عابد صبح 5 بجے تک جوس کارنر پر موٹر سائیکل کا انتظار کرتا رہا اور پھر دوسری موٹر سائیکل لیکر گھر چلا گیا۔ عابد نے تھانہ انار کلی میں درخواست دائر کردی جبکہ فاضل سول جج نے تھانہ سول لائن میں درخواست دائر کردی ۔ عابد نے موٹر رجسٹریشن اتھارٹی سے موٹر سائیکل مالک کا ایڈریس معلوم کیا اور گذشتہ روز دونوں کا رابطہ ہوا اور موٹر سائیکلیں اپنے اپنے اصل مالک تک پہنچ گئیں۔