خبردار ہوشیار: پاکستان میں شناختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 05:17 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)یکم جنوری 2017 سے بغیر سِم والے اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا اور عوام الناس کو صرف سِم والے اسمارٹ کارڈ جاری کیئے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  نادرا  کی جانب سے 31 دسمبر 2016 کے بعد صرف سِم والے اسمارٹ کارڈ جاری کیئے جائیں گے اس کے علاوہ بغیر سِم والے شناختی کارڈز کا اجرا بند کردیا جائے گا ،سمارٹ کی فیس 800 روپے ہے۔اس سلسلے میں وزراتِ داخلہ کی ہدایات کے برعکس شہریوں کو اب بھی 400 کے بجائے 800 روپے میں کارڈز جاری کیئے ج

ا رہے ہیں جب کہ ابھی سے سادہ شناختی کارڈز کا اجرا بند کردیا گیا ہے۔نادرا کے ایگزیکیٹو سینٹر سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ایک روز قبل تک سِم والے شناختی کارڈز نارمل فیس میں 400 روپے عوض بنائے جاتے تھے تا ہم اب 800 روپے کے وصول کیئے جائیں گے کیوں کہ وزیر داخلہ کی نصف قیمت پر اسمارٹ کاردز کی فراہمی شناختی کارڈز کی تجدیدی مہم کے لیے مخصوص تھی