عبدالستار ایدھی کے نام کا یاد گاری سکہ جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 07:42 صبح

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بنک آف پاکستان معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی یادیں 30مارچ کو50روپے کا یاد گاری سکہ جاری کریگا بنک ذرائع کے مطابق یاد گاری سکہ سٹیٹ بنکنگ سروسز کے تمام دفاتر کے ایکسچینج کائونٹر سے جاری کیا جائیگا ۔ سکے کا وزن13.50گرام اور قطر 30 ملی میٹر ہوگا۔ واضح رہے گزشتہ برس وزیر  اعظم نواز شریف نے عبدالستار ایدھی کے نام کے سکے جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔جو اس سال مارچ میں جاری کیا جا رہا ہے۔