پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ عمران نے شھباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کیوں کیا؟تفصیل جانئے اس خبر میں

2021 ,دسمبر 15



لاہور ویمن کالج سمن آباد کے شعبہ سیاسیات کی سربراہ اورلاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی سے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کرنے والی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ عمران نے آج لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن کے کانووکیشن میں مہمان خصوصی ، ترجمان وزیر اعظم شھباز گل کے ہاتھوں اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرنے سے انکار کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر صاحبہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شہباز گل کی کیا حیثیت ہے کہ وہ ہمارے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ائے اور میں اس سے اپنی ڈگری وصول کروں۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں تو لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن کی انتظامیہ پر حیرت ہے کہ انہیں مہمان خصوصی بنانے کے لیے اس مسخرے کے علاوہ اور کوئی علمی شخصیت ہی نہیں ملی ۔۔۔۔اخر کو یونیورسٹی کا کانووکیشن تھا، کسی تھکے ہوئے چینل کا ٹاک شو نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔افسوس ! ہم قحط الرجال کے ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں سانس لینا دوبھر ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔نجانے پرویز مشرف کا یہ حبس زدہ عہد کب ختم ہو گا

متعلقہ خبریں