کراچی پھر سے جگمگائے گا: راحیل شریف کے بعد ایک اور دبنگ جنرل پاکستانیوں کے دلوں پر چھا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 07:14 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کراچی میں قیام امن کے لیے بھرپور عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرقائد میں بے پناہ قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے ہم کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے کی  کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے صبح کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے پرائم منسٹر ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مر

اد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنےکی حکمت عملی پرغور کیا گیا جب کہ کراچی میں اہم شخصیات اور سرکاری اداروں کی سیکورٹی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کےامن کیلیےہم نے بہت قربانیاں دیں ہیں ہم کسی کوکراچی کاامن تباہ کرنےنہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پچھلی ایپکس کمیٹی کی محنت سےٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوا ہم نے تمام اداروں کی کوآرڈی نیشن کو بہترکیا جب کہ امید ہے آپریشن کے اچھے نتائج نکلیں گے۔