کورونا سے نجات کیلیے مختلف شہروں میں مساجد اور گھروں سے اذانیں بلند

2020 ,مارچ 24



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی وبا سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں سے اجتماعی اذان اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور اور پشاور کی تمام مساجد سے  رات  10 بجے اجتماعی اذان دینے کا اعلان کیا گیا اور شہریوں سے  با وضو ہو کر اپنےگھرکی چھتوں پر اذان دینے کی اپیل کی گئی۔ پتوکی ، بورےوالا، عارف والا اور گردونواح کے علاقوں میں لوگوں نے علمائے کرام کی اپیل پر گھروں کی چھتوں پر اذانیں دینا شروع کیں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا۔ علاوہ ازیں حیدرآباد، بدین، سامارو، ٹنڈوجام، جام صاحب میں بھی مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانیں دی گئیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں مقامی علما نے  وبا سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں کی چھت پر بیک وقت اذان دینے اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی تھی۔ جس پر عمل بھی کیا گیا۔ دعا ہے کہ اللہ پاک اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہمیں اس وبا سے نجات دلائے۔۔۔

متعلقہ خبریں