کینیڈا کا وہ خوش قسمت جوڑا جس نے تیسری مرتبہ لاٹری جیت کر سب کو حیران کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 07, 2017 | 08:57 صبح
اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے ایک جوڑے نے خوش قسمتی سے تیسری بار سوا آٹھ لاکھ کینیڈین ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق باربرا اور ڈگلس فنک اس سے قبل ایک بار 1989 اور ایک بار 2010 میں میں بھی لاٹری جیت چکے تھے۔ ریاستی لاٹری ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس بار انہوں نے ویسٹرن کینیڈا لاٹری کی فروری کا جو جیکپاٹ جیتا اس میں انہیں پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ انعامی رقم ملی۔ دونوں کا تعلق ایڈمونٹن البیرٹا سے ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ اس انعامی رقم کا استعمال اپنے بچوں پر خرچ کریں گے۔ محترہ فنک نے ریاستی لاٹری ادارے کو بتایا کہ 'فیملی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ میری بیٹیاں اور ہمارے پوتے اور نواسوں کا پورا پورا خیال رہے۔ جیتی گئی انعامی رقم میں سے کچھ وہ خود اپنے اوپر بھی خرچ کریں گے۔ ڈگلس فنک کا کہنا ہے کہ وہ سفر پر نکلنا چاہتے ہیں اور ایک نئے گھر کی تلاش شروع کریں گے۔ اس بار اس لاٹری کی کامیابی کے لیے جو دو ٹکٹ تھے ان میں سے ایک ان کے پاس تھا۔ فن کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کام کے لیے گھر سے باہر تھے اور اس جیت کے بارے میں انہوں نے ہی معلوم کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشخبری سنانے کے لیے انہوں نے اپنے شوہر کو فون کیا لیکن انہوں نے پہلی بار فون نہیں اٹھایا۔