زندگی کے71 سال ایک ساتھ رہنے والا جوڑا 4منٹ کے فرق سے چل بسا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 05, 2017 | 08:05 صبح
لندن : (مانیٹرنگ ڈیسک): برطانیہ کے ایک جوڑے نے ساتھ جینے اور ساتھ مرنے کی قسم نبھا دی، 93 سالہ ولف رسل اور 91 سالہ ویرا کا دم الگ الگ ہسپتال میں چار منٹ کے فرق سے نکلا،چند ماہ پیشتر ویرا نے ہسپتال میں شوہر کی عیادت کی، ولف بیوی کو پہچان نہ سکے جس سے ویرا کو شدید دکھ پہنچا انہیں بھی ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔پیر کو ولف رسل نے صبح 6 بج کر 50 منٹ پر ملک عدم کی راہ لی اور لیسٹر ہی کے ہسپتال رائل انفرمنی میں ویرا نے صبح 6 بج کر 54 منٹ پر آنکھیں ہمیشہ کے لیے موند لیں۔ یہاب تک کی سب سے حیران کن موت ہے کہ 71 سال ساتھ رہنے کے بعدمر کے بھی ساتھ رہے۔۔۔