پاکستانی سیاست کی تاریخ کا انوکھا واقعہ : ن لیگ والوں نے عزت کے تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 07:46 صبح

 

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) سیاسی جماعتوں میں لفظی جنگ کوئی نئی بات نہیں اور اکثر سیاستدان ایک دوسرے پر، اور ایک دوسرے کی کارگردگی پر بیان بازی کرتے رہتے ہیں، مگر کئی سیاستدان اپنی مخالف سیاسی جماعتوں پر الزامات لگاتے تمام حدود پار کر جاتے ہیں۔ عموما سیاسی جماعتیں اس طرح کے حملوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتیں مگر حال ہی میں لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ نواز نے اپنی نوعیت کی ایک منفرد درخواست دی،جس پر باقاعدہ سماعت کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔مسلم لیگ (ن)کا موقف ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کو

پابند کیا جائے کہ وہ مسلم لیگ (ن)کا احترام کریں۔ کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود نے کی اوردیگرسیاسی قائدین اور پارٹی رہنماﺅں کے بیانات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔یہ شاید اپنی نوعیت کا انوکھا کیس ہو گا  ایک سیاسی جماعت کو اپنی عزت اور احترام کے لئے اعلٰی عدالت کا دروازہ کٹھکٹھایا ہے۔