شراب کی بوتلیں اور عتیقہ اڈھو: عدالت نے پاکستانی حسینہ پر بجلیاں گرا دیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 13, 2017 | 02:41 صبح

راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ وقار منصور بریار نے شراب برآمدگی کیس میں نامزدمعروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی بریت کی درخواست خارج کر تے ہوئے سماعت 15اپریل تک ملتوی کر دی .


عتیقہ اوڈھو سے کسٹم حکام نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے کراچی جاتے ہوئے 2بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب برآمد کی تھی اس وقت کے چیف جسٹس چوہدری محمد افتخار کے از خود نوٹس پر کسٹم کلکٹر سحر یاسر کی مدعیت میں تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزمہ ضمانت پر ہے تاہم ملزمہ نے ضاب

طہ فوجداری کی دفعہ265-Kکے تحت بریت کی درخواست دائرکی تھی۔سماعت کے موقع پر فریقین کے وکلا نے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے تاہم عدالت نے دلائل مکمل ہونے پردرخواست خارج کر دی ہے۔