حکومت نے مستقبل کے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا

2019 ,مئی 28



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سینئر صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مستقبل کے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مستقبل کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعزاز سید نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ریفرنس صرف قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نہیں کیا جارہا بلکہ تین اور ججز بھی ہیں جن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں پاک فوج کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ فیصلے میں شیخ رشید سمیت بعض حکومتی شخصیات کے کردار پر بھی سوال اٹھایا گیا تھا۔ وزارت دفاع کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس میںاستدعا کی گئی تھی کہ فیصلے سے پاک فوج کے حوالے سے استعمال ہونے والے الفاظ حذف کیے جائیں۔

    متعلقہ خبریں