”ظلم آخر ظلم ہے۔۔ بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے “

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2017 | 10:36 صبح

سرینگر(مانیٹرنگ رپورٹ)مقبوضہ کشمیرمیں ضلع کپواڑہ کے علاقے جگتیال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سات سالہ بچی کنیزہ کی شہادت پر علاقے میں لوگوںنے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوجیوںنے تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران ایک مکان پر اندھادھند فائرنگ کی اوراس دوران کنیزہ اور اسکا بھائی فیصل گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کنیزہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی۔ فوجیوں کے ہاتھوں بچی کی شہادت پر احتجاج کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔انہوںنے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوںکی موجودگی میں انکی جان و مال محفوظ نہیں۔ انہوںنے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ دل کی مریضہ ہے اور جب سے اس نے کنیزہ کی موت کی خبر سنی ہے وہ اپنا ہوش و حواس کھو۔فوجیوںکے ہاتھوں بچی کے قتل کے خلاف علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔