سی ٹی ڈی نے 5 'دہشت گرد' مارڈالے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 29, 2016 | 04:32 صبح

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ)ں پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی یا کاؤنٹر آف ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتاری کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچوں 'دہشت گردوں' کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن کے قبضے سے دو کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، اس دوران ملزمان اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ ملزمان کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کے 5 ساتھی ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے تینوں ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔