پہلے سلنڈر پھٹا پھر چھت گری اور خاندان موت کی لکیر پار کرگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 26, 2016 | 07:05 صبح

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ) سردی کے باعث کمرہ گرم کرنے کے لیے چولہا جلا کر سو جانے کے باعث آگ نے تین بچوں اور ماں کی جان لے لی۔
ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں ملک آباد کے رہائشی محنت کش سپرد علی جو کہ ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باعث گھر پر نہ تھا اور اس کے اہلخانہ جس میں اس کی بیوی 2 بیٹے محمد اعظم، محمد ناظم اور بیٹی ماریہ کمرے میں سردی ہونے کی وجہ سے گیس سلنڈر چولہا جلا کر سو گئے۔
گیس سلنڈر نے اچانک آگ پکڑ لی اور سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث آگ نے مزید تیزی پکڑ لی۔ دھماکے سے مکا
ن کی چھت بھی گر گئی۔ کمرے میں سوئے بچوں اور خاتون پر آن گری۔
آگ سے جھلسنے اور چھت کے ملبے تلے دب کر چاروں افراد بچوں کی والدہ اللہ رکھی، 8سالہ اعظم، 7سالہ ناظم اور 5سالہ ماریہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے۔
آگ سے جھلسنے اور چھت کے ملبے تلے دب کر چاروں افراد بچوں کی والدہ اللہ رکھی، 8سالہ اعظم، 7سالہ ناظم اور 5سالہ ماریہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے۔