کسی کے لیے گڑھا کھودو گے تو خود اس میں گرو گے، چنیوٹ کی بہادر لڑکی نے پرانی حکایت کو تازہ کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 06:46 صبح

چنیوٹ (ویب ڈیسک) شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو انوکھے اور افسوسناک انداز میں اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔

یکسپریس نیوز کے مطابق عابد نامی شہری چنیوٹ میں حبیب بینک سے رقم لیکر باہر نکلا تو  موقع کی تلاش میں کھڑے ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی لیکن مزاحمت پر گولی مار دی اور دولاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہونے لگے تو  پیچھے سے کار میں آنے والے خاتون نے  ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔  جسکے نتیجہ میں  ڈاکوﺅں کی موٹر سائیکل ایک ڈمپر سے جا ٹکرائی جس

کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجا یا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گیا ، واقعے کے بعد کار سوار خاتون موقع سے فرار ہو گئی ۔ آخری اطلاعات تک مرنیوالے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔