دلیپ کمارکی حالت سنبھل گئی۔اتوار کو سالگرہ منائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 17:54 شام

ممبئی(مانیٹرنگ) مشہوربزرگ اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو گزشتہ روز یہاں صبح سویرے علالت کی وجہ سے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ،94سالہ دلیپ کمار عرف یوسف خان کے ایک پاؤں میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ان کی حالت مستحکم ہورہی ہے۔

دلیپ کمار کے طبیعت بہتر نہ ہونے کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع نے بھی کردی ۔آئندہ اتوار ۱۱دسمبر کو ان کی94ویں سالگرہ ہے اور اس سے محض چار روز قبل انہیں اسپتال داخل کیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق وہ سالگرہ تک بہتر ہوجائیں گے اور سالگرہ گھر

منانے کا قوی امکان ہے۔