مسجد نبوی میں لی گئی دلیپ کمار کی تصویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

2017 ,ستمبر 6



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی فلم انڈسٹری کے ناموراداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی جانب سے گزشتہ روز ٹوئٹر پرمدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ پیغام بھی درج ہے، صاب(دلیپ کمار)پیغمبراسلام کے شہرمدینے کی مسجد میں، یہ وقت اور سفریادگار ہے۔

View image on Twitter

دلیپ کمار بھارتی فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن ان دنوں دلیپ کمار کی صحت ٹھیک نہیں، گزشتہ کئی عرصے سے دلیپ کمار اپنی خراب صحت کے باعث سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں، حال ہی میں پانی کی کمی اور مثانے میں انفیکشن کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اس خبر نے جہاں ان کے مداحوں کو  پریشان کیا وہیں بالی ووڈ ستارے بھی ان سے ملنے ان کے گھر پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی جن میں شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا قابل ذکر ہیں۔اس حال میں بھی دلیپ کماراپنے مدینے کے سفر کو نہیں بھولے انہوں نے مدینے میں لی گئی تصویراورگزارا گیا وقت مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں