تکلیف ہے لیکن
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 15, 2017 | 18:30 شام
ممبئی(مانیٹرنگ)بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار پچھلے کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اب انہوں نے اس مشکل کا حل سوشل میڈیا کا سہارا لے کر نکالا ہے اور مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے فیس بک اکائونٹ بنا یا ہے۔اس فیس بک اکائونٹ پر دلیپ نے مداحوں کے لئے پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔فیس بک پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے دلیپ کمار نے اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ چائے پیتے ہوئے وڈیو جاری کی۔33 سیکنڈکی وڈیو میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو بسکٹ اور بَن کے ساتھ چائے سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔نہوں نے مداحوں کوپیغام بھی دیا کہ کمر کادرد تکلیف دیتا ہے، لیکن چائے تازہ دم کر دیتی ہے۔