انڈیا کا دنگل پاکستان میں نہیں لگے گا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 20:53 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی اداکار عامر خان کی فلم دنگل کو پاکستان میں نمائش کا این او سی نہ مل سکا۔ بھارتی فلم کی نمائش 23 دسمبر کو ہونا تھی۔ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار کی فلم کو نمائش کے لیے سنسر بورڈ سے این او سی حاصل کرنا تھا جس کے جاری نہ ہونے پر پاکستان میں اس فلم کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔جبکہ بھارت کی طرف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنگل پاکستان میں نمائش کے لیے نہیں پیش کی جائے گی۔اور دوسری طرف پاکستان میں بھارتی فلمیں سینماوں میں دوبارہ نمائش کے لیے تیار ہیں۔یہ بات چند دن قبل سینما مالکان کی جانب سے کیا گیا تھا مگر ابھی تک اس سلسلے میں پوری طرح پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔