درودشریف

2020 ,مارچ 12



حضرت شیخ شعراوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی مسلمان درود شریف کی قدر جان لے تو پھر وہ روزانہ ایک لاکھ بار درودشریف پڑھنے کو بھی زیادہ نہیں سمجھے گا کیونکہ درود شریف میں محبت ہے اور محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی اور محبت کی پیاس کبھی نہیں بجھتی درودشریف کے اندر محبت اور رحمت کا ایک عجیب نظام قائم ہے آقا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا وعدہ ہے
اذا تکفی ھمک و یغفرلک ذنبک

آپ درود شریف کی کثرت اپناؤ گے تو آپ کی ساری فکروں کا حل نکل آئے گا آپ کے سب غم مسائل اور آپ کی مصیبتیں دور ہو جائیں گی اور آپ کے سب گناہ معاف فرما دئیے جائیں گے درود شریف کے اندر ایک پورا نظام پوشیدہ ہے ہم اسے نظامِ محبت اور نظامِ رحمت کہہ سکتے ہیں درودشریف پڑھتے ہی یہ پورا نظام حرکت میں آ جاتا ہے مختصر طور پر اس نظام کو سمجھ لیں درودشریف پڑھنے والے نے اللہ تعالیٰ سے محبت کا ثبوت دیا کیونکہ درودشریف پڑھنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے یہ ہوئی پہلی محبت درود شریف پڑھنے والے نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سے محبت کا ایک حق ادا کیا یہ محبت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی محبت ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر حاصل نہیں ہو گی اس وقت تک ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا اعتبار والا ایمان وہی ہے جس میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سے محبت سب سے بڑھ کر ہو اپنے والدین اپنی اولاد اپنے مال اور اپنی جان سے بھی بڑھ کر انسان کو جب کسی چیز کی سچی محبت ہوتی ہے تو وہ اس کا تذکرہ زیادہ کرتا ہے آپ بازار چلے جائیں ہر طرف مال مال اور مال کی آوازیں سنیں گے ہمیں حضور نبی کریم کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا زمانہ اور صحبتِ عالی حاصل نہیں ہوئی مگر ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی محبت تو پا سکتے ہیں یہ محبت ہمیں جس قدر زیادہ نصیب ہو گی اسی قدر ہمارے دل میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی زیارت شفاعت صحبت اور تذکرے کا شوق بڑھے گا درودشریف میں ایک بندہ اپنی اسی محبت کا اظہار کرتا ہے تو یہ ہوئی دوسری محبت ہم نے محبت سے درود شریف پڑھا تو درود شریف کی خدمت پر مامور ملائکہ نے اسے محبت سے اُٹھایا اور سنبھالا ان عظیم ملائکہ کے عجیب حالات حدیث شریف کی کتابوں میں آئے ہییہ معزز فرشتے درود شریف کو سنبھالنے اور پہنچانے کی خدمت بہت تیزی اور محبت سے سر انجام دیتے ہیں فرشتوں کو درودشریف سے محبت ہے اس کا ثبوت قرآن مجید میں موجود ہے یہ ہوئی تیسری محبت پھر اللہ تعالیٰ نے ایک وسیع طاقت اور سماعت رکھنے والا ایک فرشتہ ایک روایت میں دو فرشتے مقرر فرما رکھا ہے رکھے ہیں جو درود شریف پڑھنے والے کو بڑی محبت بھری دعا دیتا ہے اور غَفّراللّٰہ لَک اللہ تعالیٰ تیری مغفرت فرمائے فرشتے کی اس دعا پر دیگر فرشتے آمین کہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اس دعا کو قبول فرماتے ہیں یہ ہوئی چوتھی محبت فرشتوں نے یہ درود شریف حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم تک درود شریف پڑھنے والے کی ولدیت کے ساتھ پہنچا دیا کہ یاسیدی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم فلاں بن فلاں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر درود و سلام بھیجا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اس درود و سلام کا محبت کے ساتھ جواب ارشاد فرماتے ہیں جس کا جواب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی ہمارے لئے دعائے رحمت اور ہمارے لئے سلام یہ ہوئی پانچویں محبت اب ان پانچ محبتوں کے بعد محبت کے مئے خانہ کا اصل دور شروع ہوتا ہےوہ یہ کہ اللہ تعالیٰ توجہ خاص فرماتے ہیں اور پھر اس بندے پر محبت اور رحمت کی بارش فرما دیتے ہیں دس خاص رحمتوں کا نزول دس درجات کی بلندی دس گناہوں کی معافی اور معلوم نہیں کیا کیا انعامات عطاء کرتے ہیں دیکھا آپ نے کہ ہم نے جیسے ہی کہا
اللھم صل وسلم علیٰ سیدنا و مولانا محمد وبارک وسلم

تو زمین سے لے کر عرش تک کیسا زبردست نظامِ محبت و رحمت متحرک ہو گیا اب جس بندے کو یہ نعمت نصیب ہوئی اس کا کون سا مسئلہ ہے جو حل نہیں ہو گا اور کون سی پریشانی ہے جو دور نہیں ہو گی

اللہ محمد چار یار حاجی خواجہ قطب فرید حق فرید یا فرید حق صابر یا صابر

متعلقہ خبریں