فیس بک کے بانی کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے ڈیرہ ڈال لیا۔۔۔۔جانیے مارک زکربرگ کی خوشی کی وجہ کیا ہے۔

2017 ,مارچ 10



سین فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک): فیس بک کے بانی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس سے خود مارک زکر برگ نے اپنے فیس بک اسٹیٹس کے ذریعے آگاہ کیا جس میں انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی توقع ظاہر کی۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے یہ بات بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میری بیوی پریسلا ایک بار پھر امید سے ہیں اور ہمارے ہاں ایک اور بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بیٹی کی پیدائش کے دوران میری بیوی کو بہت سی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اس لیے ہمیں یقین نہیں تھا کہ ہم اب ہمارے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوسکے گی لیکن حال ہی میں پریسلا کے چیک اپ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ  پھر سے امید سے ہیں جب کہ اب ہماری پہلی امید یہی ہے کہ بچہ صحت مند ہو۔مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ دوسری بھی بیٹی ہی ہوگی کیوں کہ میرے لیے اس سے بڑا کوئی اور تحفہ نہیں ہوسکتا اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ میری بیٹی میکس کو بہن کا پیار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی 3 بہنوں جب کہ پریسلا 2 بہنوں کے ساتھ  بڑی ہوئیں تو اس لیے مجھے لگتا ہے ہماری زندگی میں بہنوں، ماؤں اور دوستوں کی صورت میں مضبوط خواتین موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم اپنی زندگی میں ایک اور ننھے مہمان کا استقبال کرنے کے لیے بہت بے تاب ہیں اور اب ہم سے انتظار نہیں ہورہا لہٰذا ہم اپنی ہرممکن کوشش کریں گے کہ معاشرے کو ایک اور مضبوط خاتون دیں۔واضح رہے کہ مارک زکربرگ نے پہلی بیٹی کی پیدائش پر اپنی کمپنی کے 99 فیصد شیئرز بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اور اس بار بھی بیٹی کی پیدائش کی امید ظاہر کی ہے۔۔۔دیکھیں اس بار وہ دنیا کو کس طرح چونکاتے ہیں۔۔۔

متعلقہ خبریں