اسپین میں انوکھے سالانہ میلے کا آغاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 23, 2017 | 20:24 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):اسپین میں روایتی میلے کاآغاز ہوگیا ہے۔یہ ایک ایسا انوکھا میلہ ہے جس میں لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور اس سالانہ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں لوگ شیطان کی 15 ہزار شلجموں سے پٹائی کرتے ہیں۔میلے میں ایک شخص شیطان کا لبادہ اوڑھے اور مخصوص شیطانی ماسک لگائے قصبے میں نکل آتا ہے جہاں لوگ اُسے خوب پیٹتے ہیں ۔وہ شیطان ایک گلی سے نکلتا دوسری گلی میں جاگھستا ہے، پھر قصبے کی مرکزی شاہراہوں پر آکر ڈھول بجاتے اس شیطان کو دیکھتے ہی لوگ اس پر شلجم کی یلغار کردیتے ہیں ۔دو روزہ فیسٹیول میں ہر سال ہزاروں افراد شرکت کرکے شیطان کا لبادہ اوڑھے شخص پر شلجم کی برسات کرکے روایت کو تازہ کرتے ہیں۔اور وہ شیطان کسی کو نقصان پہنچائے بغیر سب سے پٹتا رہتا ہے۔