ماں کی موت کے بعد اس کی لاش10 برس تک اپنے گھر میں فریزر میں چھپائے رکھنے کی ایسی شرمناک وجہ کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قیامت قریب آگئی

2017 ,جون 1



پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) والدین زندہ ہوں یا دنیا سے جا چکے ہوں اولاد کے دل میں ان کا پیار اور احترام فطری بات ہے، لیکن ایک فرانسیسی خاتون کو لالچ نے ایسا اندھا کر دیا کہ اپنی عمر رسیدہ ماں کے مرنے کے بعد محض اس کی پنشن کھانے کیلئے اس کی لاش کو 10 سال تک اپنے گھر میں ایک فریزرمیں چھپائے رکھا۔ 
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 55سالہ خاتون جنوب مغربی فرانس کے دیہات اورساریو کے ہرے بھرے اور شاداب کھیتوں کے درمیان بنائے گئے گھر میں مقیم تھی۔ اس کی ماں کی وفات 10سال قبل 90 سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔ خاتون نے ماں کے نام پر موصول ہونے والی پنشن کا حصول جاری رکھنے کیلئے کسی کو اس کی موت کی خبر تک نہیں کی۔ سرکاری دفتر کو معمر خاتون کی موت سے آگاہ کرنے کی بجائے خاتون نے اس کی لاش کو ایک ترپال میں لپیٹا اور فریزرکے اندر چھپا دیا۔گزشتہ 10 سال کے دوران اس نے کسی کو بھی اپنی ماں کی وفات کی خبر نہ ہونے دی اور ہر ماہ باقاعدگی سے اس کی پنشن وصول کرتی رہی۔ اس نے اپنی ماں کے ڈرائیونگ لائسنس پر بھی اپنی تصویر لگارکھی تھی، اور اسی جعلسازی کی وجہ سے پولیس نے اسے مشکوک قرار دے کر اس کے گھر کی تلاشی کا فیصلہ کیا تھا۔ 
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خاتون کے باغیچے میں ایک کونے میں فریزر رکھا ہوا تھا۔ جب اسے کھولا گیا تو پولیس اہلکاروںکے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ اس میں سے آنے والی بھیانک بدبو نے انہیں چکرا کر رکھ دیا تھا۔ جب معاملے کی تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ سنگدل خاتون نے اپنی ماں کی لاش کو فریزر کے اندر رکھا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فریزر کو بجلی سے منسلک نہیں کیا گیا تھا۔ اسے صرف لاش چھپانے کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔ 
خاتون اس وقت جس گاﺅں میں مقیم ہے ایک سال قبل تک وہ اس سے 200 کلومیٹر کی دوری پر واقع تولوز شہر میں رہتی تھی۔تفتیش کاروں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال اوساریو گاﺅں منتقل ہوئی تو، تولوز شہر سے اپنی ماں کی باقیات کو بھی فریزر میںاپنے ساتھ ہی چھپا کر لائی۔ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں