انا للہ وانا الیہ راجعون : خیبر پختونخوا سے بڑی شخصیت کے انتقال کی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 18, 2017 | 09:02 صبح
پشاور (مانیٹرنگ رپورٹ) خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر تعلیم افتخار جھگڑا انتقال کر گئے۔ سابق صوبائی وزیر افتخار جھگڑا پشاور میں انتقال کر گئے ، مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی رہ چکے ہیں تاہم بعد میں انہوں نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مرحوم کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی علاقے میں آج شام 5 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی جبکہ پی پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے سینئر رہنما کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔آصف زرداری نے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار خان جھگڑا کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،افتخار جھگڑا کا انتقال خیبر پختونخوا کے عوام کا بہت بڑا نقصان ہے اور پارٹی ایک مخلص اور بہادر کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ افتخار خان جھگڑا نے کارکن کی حیثیت سے قابل ذکر خدمات انجام دیں۔