انااللہ وانا الیہ راجعون، گلوکار زین علی انتقال کر گئے

2017 ,جولائی 21



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) نوجوان گلو کار زین علی لاہور میں انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق نوجوان نسل کے معروف گلوکار زین علی لاہور میں انتقال کرگئے۔ زین علی کو بھارتی پروگرام ’’سارے گاماپا سے‘‘ شہرت ملی تھی جبکہ انکے گائے ہوئے گیت بھارتی فلموں اور متعدد ڈراموں میں شامل تھے۔ شوبز حلقوں نے ان کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، تاحال انکی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں