معروف ہالی ووڈ اداکار بل پیکسٹن انتقال کر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 26, 2017 | 20:11 شام

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک): ہالی ووڈ کے معروف اداکار بل پیکسٹن 61 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔ہالی ووڈ کے معروف اداکار بل پیکسٹن آپریشن کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث کئی روز سےٹیکساس کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں اداکار 61 سال کی عمر میں چل بسے ہیں جب کہ اداکار کے خاندان نے بھی باقاعدہ طور پر ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔آنجہانی اداکار نے کئی بلاک بسٹر فلموں ’’ٹائی ٹینک‘‘، ’’کمانڈو‘‘،’’ایلینز‘‘،’’ٹوئسٹر‘‘،’’بگ لو‘‘ سمیت کئی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے  ہیں جب کہ فنی کیرئیر میں انہیں  متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے جس میں ’’گلڈ ایوارڈ‘‘ اور اسٹورن ایوارڈز شامل ہیں۔ ان کی اداکاری کے چرچے دور دور تک تھے۔