تحریک انصاف کے رہنماء کی جوان بیٹی کار حادثے میں جاں بحق

2019 ,مئی 27



نیوجرسی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نوید اختر وڑائچ کی جواں سالہ بیٹی کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں، جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز اسلامک سوسائٹی آف نیوجرسی میں ادا کی گئی۔

ہفتہ کی شام کو نیوجرسی میں ہی کارحادثے میں اس وقت پاکستانی نژاد امریکی طالبہ جاں بحق ہوگئی تھیں جب نشے میں دھت ایک شخص نے ان کی گاڑی کو کچل دیا۔ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ الیزے اختر سیاسی رہنما اور پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ نوید اختر وڑائچ کی صاحبزادی تھیں۔ اس حادثے کی خبر کیساتھ ہی نیوجرسی اور نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی غم و سوگ میں ڈوب گئی ۔ مرحومہ الیزے کی 15سالہ بہن بھی اس کیساتھ سفر کررہی تھی اور حادثے میں وہ بھی زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے گاڑی کو ٹکرمارنے والے 28سالہ ملزم کوموقع سے فرار ہونے کی کوشش میں حراست میں لے لیا ۔

متعلقہ خبریں