سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈالر کی قدر سے متعلق نہایت حیران کن بیان دیدیا

2019 ,مئی 27



اسلام آباد ( مانیٹرنگ رپورٹ )سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی ڈالر 104سے 128 تک آ گیا تھا تاہم ڈالر کی قدر میں مزید کتنا اضافہ ہو گا، جواب حفیظ شیخ ہی دے سکتے ہیں۔

    اسدعمر کا کہناتھا کہ پاکستان سٹیل منافع بخش ادارہ ہے ، بہت سے لوگ پاکستان سٹیل میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نظام چلے گا تو ملک میں بہتری بھی آئے گی ، شور بہت سننے کو ملے گا لیکن بادل برسیں گے نہیں ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کا قلمدان تبدیل کر دیا تھا تاہم انہوں نے کوئی اور وزارت لینے سے انکار کرتے ہوئے کابینہ سے استعفیٰ دیدیا جس کے بعد انہیں تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ امور کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کا عہدہ دیا گیا۔

    متعلقہ خبریں