بھارت کی معروف ترین اداکارہ کے اچانک انتقال کی خبر آتے ہی ملک میں ہل چل مچ گئی

2017 ,مئی 29



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) معروف بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ان کے شوہر بھی سکتے میں آگئے۔

بھارتی ڈرامہ ”کسوٹی زندگی کی“سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ نے مداحوں میں سنسنی پھیلادی .افواہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے شوہر بھی سکتے میں آگئے اور میڈیا نمائندوں کی جانب سے رابطے پران کے شوہر راجہ چودھری بھی پریشان رہے .تاہم اہلیہ سے فون پر رابطہ کرنے کے بعد خبرکو افواہ قرار دیدیا۔ راجہ چودھری کا یوا ین پی سے کہنا تھا شویتا کے مرنے کی افواہ سے چند منٹ قبل میری فون پر بات ہوئی تھی لیکن اچانک ان کی موت کی خبر سے گھبراگیا اور سب کچھ سمجھ سے باہر تھا تاہم ڈرتے ہوئے اہلیہ کو فون کیا جب اس سے بات کی تو جان میں جان آئی۔
 

متعلقہ خبریں