اسلام آباد کے جنگل میں افسوسناک واقعہ‘ لڑکی پر تشدد‘ ریپ یاکچھ اور تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 08, 2017 | 14:43 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)وفاقی دارالحکومت میں سملی ڈیم کے قریب جنگل سے جواں سال لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ پرقتل کا شبہ ظاہر کیاہے۔ذرائع کے مطابق جنگل میں درختوں پر اٹکی جوان لڑکی کی لاش نے علاقے میں کھلبلی مچادی۔
یہ واقعہ قتل کا تھا یاخودکشی یا کچھ اور، پولیس نے جائے وقوعہ دیکھ کرتفتیش شروع کردی ہے۔سترہ سالہ لڑکی کی لاش اسلام آباد میں سملی ڈیم کے قریب واقع جنگل سے ملی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم پر بظاہر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔ شبہ ہے کہ اسے قتل کرنے کے بعد پہاڑی سے دھکا دیا گیاہو۔پولیس کے مطابق مقامی افراد نے بھی گزشتہ روز کچھ انجان لوگوں کو اس علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا تھا۔ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے