آسکر ایوارڈیافتہ اداکار مارٹن لینڈو انتقال کر گئے

2017 ,جولائی 18



لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مارٹن لینڈو کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ۔ آنجہانی مارٹن لاس اینجلس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوںنے 60ءکے عشرے میں ٹیلی وژن سیریل مشن امپاسبل کے ذریعے فنی سفر کا آغاز کیا۔ فلم نارتھ بائے نارتھ ویسٹ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 1994ءمیں فلم ایڈ ووڈ کیلئے بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا آسکر ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں