انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ عطاء الحق قاسمی کے گھر سے افسوس ناک خبر

2017 ,اپریل 20



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار ،ادیب ،شاعر اورپاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی کی ہمشیرہ حمیدہ قاسمی انتقال کرگئیں ۔ ان کی تدفین پی سی ایس آئی آر فیز 2کے قبرستان میں ہوئی۔ فیز 2 کی جامع مسجد میں 5 بجے شام ان کی روح کو ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔جبکہ چھ بجے شام دعا کروائی جائے گی۔ ان کی نماز جنازہ میں کیپٹن ریٹائرڈ عطا محمدخان قیوم نظامی،مقصود بٹ، قیوم بٹ،ابرار ندیم، بشارت خان، امجد حسین،چوہدری افتخار ورک، جہانگیر خان،رمضان بھٹی، انور حسین اعظم ملک اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں