پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: اہم یورپی ملک نے ہر ایک کے لیے دوہری شہریت کا اعلان کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 04, 2016 | 06:38 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی محتسب کی خصوصی کاوشوں سے ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کو دہری شہریت کی سہولت حاصل ہو گئی ہے اور ڈنمارک کی حکومت نے پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کو دہری شہریت کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی منظوری کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں نے وفاقی محتسب کو شکایت کی تھی کہ انہیں دہری شہریت کی سہولت حاصل نہیں ہے ، جس کی وجہ سے انہیں سفر کے دوران بہت زیادہ
یاد رہے کہ پاکستان کا اٹھارہ ملکوں کے ساتھ دہری شہریت کا معاہدہ ہے ، جن میں برطانیہ ،فرانس ، اٹلی ، بلجیم ، آئس لینڈ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، کینیڈا، مصر، اردن، شام، سوئٹزر لینڈ ، ہالینڈ، امریکا، سوئیڈن ، آئرلینڈ ، بحرین اورفن لینڈ شامل ہیں۔ ()