دیپکا پڈوکون اب ہالی ووڈ میں پروڈیوسر بنیں گی۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 01, 2016 | 19:27 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہوراداکارہ دپیکا پڈوکون نے نا صرف اپنی کامیابی کا جھنڈا بالی ووڈ میں گاڑا ہے جب کہ ہالی ووڈ میں بھی انہوں نے قلیل عرصے میں خوب کامیابی سمیٹی ہے اوراب وہ ہالی ووڈ میں پروڈیوسر بھی بننے جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جوہالی ووڈ کی فلم سیریزٹرپل ایکس کی تیسری فلم ’’دی ریٹرن آف ایکسنڈرکیج‘‘ میں اداکاروین ڈیزل کے ساتھ مرکزی کردارنبھانے جا رہی ہیں اب وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پرینکا چوپڑا کی طرح ہالی ووڈ میں پروڈیوسربھی بنیں گی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں ایکشن فلم کو پروڈیوس کرنا چاہتی ہیں، اداکارہ نے پروڈکشن کر نے لیے فلموں کے اسکرپٹ بھی پڑھنا شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا نہ صرف بالی ووڈ میں بھی سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی اداکارہ ہیں بلکہ وہ ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ فالوکی جانے والی اداکارہ ہیں۔