دپیکا نے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 12, 2017 | 20:46 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے انڈسٹری کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی فلم نگری کی کامیاب جوڑیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی ایک اور فلم میں 3 سال بعد ساتھ نظر آنے والی تھی لیکن اب ڈمپل گرل نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور دپیکا نے ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم سائن کرلی تھی جس کی شوٹنگ رواں سال شروع ہونا تھی لیکن اب ڈمپل گرل نے فلمی مصروفیات کے باعث کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ کے لیے فلم میں کام سے انکار کیا جس پر آنند ایل رائے بھی پریشان ہیں اور جلد ہی دپیکا سے بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے ہی اپنی فلم’’اوم شانتی اوم‘‘ سے دپیکا کو بالی ووڈ میں متعارف کرایا تھا جس کے بعد دونوں کی جوڑی نے ’’چنائی ایکسپریس‘‘ اور’’ہیپی نیو ایئر‘‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔ لیکناب دپیکا کے انکار نے سب کو حیران کر دیا ہے۔