مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے باوجود پاکستان نے امن کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

2019 ,اگست 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے باوجود پاکستان نے امن کیلئے بڑا قدم اٹھالیا۔ بھارتی ہٹ دھرمیوں اور میں نہ مانوں کی رٹ کے باوجود پاکستان نے امن کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے بھارت کو کرتار پور راہداری پر مذاکرات کی پیشکش کردی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں کرتار پور راہداری پر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

اگر بھارت نے مذاکرات پر رضا مندی ظاہر کی تو وفود کی سطح پر مذاکرات کا یہ تیسرا دور ہوگا۔

    متعلقہ خبریں