ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی ایف سی بلوچستان کی تعیناتی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 18:03 شام

کراچی(مانیٹرنگ)ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی ایف سی بلوچستان کے عہدوں پر نئی تقرریاں کردی گئیں، میجر جنرل محمد سعید، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی جگہ جبکہ میجر جنرل ندیم انجم لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کی جگہ عہدے سنبھالیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل محمد سعید کو ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کردیا گیا ہے، وہ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ بلال اکبر کو میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی دیتے چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا

گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی جی ایف سی بلوچستان کو تبدیل کردیا گیا ہے، میجر جنرل ندیم انجم نئے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان تعینات کیا گیا ہے، وہ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کی جگہ عہدہ سنبھالیں جبکہ سابق آئی جی ایف سی بلوچستان کا تبادلہ کور کمانڈر بہاولپور کردیا گیا ہے۔