ڈیرہ اسماعیل خان : ٹریفک حادثہ 10 افراد کی جان لے گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 06:11 صبح

 ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم ازکم 10افرادجاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ ردرازندہ بہران کے قریب کوہ سلیمان پر پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس تیزی رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 10مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 8زکمی ہیں جنہیں ریسکیو کارروائیاں کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جات

ی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔فوری طور پرحادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔(ش س۔ع)