ایک شخص نے اپنی محبوبہ کی ہیرے کی انگوٹھی دلانے کی فرمائش پوری کرنے کیلئے ایسا طریقہ اپنا لیا کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

2016 ,ستمبر 29



بیجنگ: چینی شہری کی محبوبہ نے اس سے زمرد کے ہیرے کی انگوٹھی کی فرمائش کردی لیکن بیچارے کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ محبوب کی یہ خواہش پوری کرپاتا ۔ چینی شہری نے ہمت نہیں ہاری اور سخت محنت کے بعد اپنی محبوبہ کو زمرد ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں پیش کردی۔ چینی شہری نے محبوبہ کی فرمائش پوری کرنے کیلئے خود گھر پر محنت کی اور شیشے کی بوتل کو کاٹ کر انگوٹھی تیار کرلی۔آرٹ کا یہ سٹوڈنٹ اپنی اس کاوش کو بہترین قرار دیتا ہے جس سے وہ نہ صرف اپنی محبوبہ کو خوش کرنے میں کامیاب رہا بلکہ اس نے ایک بڑی رقم خرچ ہونے سے بھی بچا لی۔اس نے سبز رنگ کی شیشے کی بوتل کا نچلا حصہ کاٹ کر اس کی گھسائی کی اور ماہرانہ انداز میں اسے ایک ہیرے کی شکل دے ڈالی۔مصنوعی ہیرا بنانے کے مراحل کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو ہر شخص اس کی صلاحیتوں اور عقلمندی پر عش عش کر اٹھا۔ایک شخص نے تبصرہ کیا، ’یہ ہیرا مہنگا تو نہیں لیکن دنیا کا خوبصورت ترین ہیرا ہے‘۔

متعلقہ خبریں